ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں آٹورکشااسٹانڈ کے لئے زمین فراہم کرنےکا مطالبہ لے کر اے سی کو میمورنڈم

مرڈیشور میں آٹورکشااسٹانڈ کے لئے زمین فراہم کرنےکا مطالبہ لے کر اے سی کو میمورنڈم

Mon, 30 Sep 2019 19:53:27    S.O. News Service

بھٹکل:30؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)مرڈیشور کے اولگا منٹپ سے متصل تالاب کے پیچھے والی زمین  پر آٹور کشااسٹانڈ کے لئے مصدقہ طورپر سرکاری مہر کے ساتھ جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ لےکر مرڈیشور رکشادرائیور اور مالکان سنگھ کی طرف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا ۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 35-40برسوں سے تالاب کےپیچھے والی زمین پر آٹورکشا کھڑا کرتےہوئے عوام کی خدمت کرتے آرہے ہیں۔ مرڈیشور میں سیاحت کے لئے آنے والی سواریوں میں اضافہ ہونے لگاتو اس وقت کے پی ایس آئی بھیم سنگھ نے متعلقہ زمین پر ہمیں سہولت فراہم کی تھی ، اب اسی زمین پر سیمنٹ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کیاگیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کام ختم ہوتے ہی تالاب کے پیچھے والی زمین آٹو اسٹانڈ کےلئے مختص کرتےہوئے مصدقہ طورپر اعلان کیا جائے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے میمورنڈم وصول کیا۔ مرڈیشور آٹویونین کے کرشنانائک، ایشور نائک ، ستیش نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: